۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
آیت الله مکارم شیرازی

حوزہ / حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا: بہت جلد میری نسل سے ایک خاتون یہاں (قم) میں دفن ہو گی " فمن زارھا وجبت لہ الجنۃ" یعنی " جو بھی اس کی قبر کی زیارت کرے گا اس پر جنت واجب ہوگی"۔ البتہ " وجبت لہ الجنۃ" یعنی جنت واجب ہو گی ، یہ مطلق نہیں ہے یعنی جنت اس پر واجب ہے چاہے وہ جو کچھ مرضی کرتا رہے بلکہ جنت کا واجب ہونا مشروط ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ۱۰ ربیع الثانی حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کا یوم وفات ہے۔ اس مناسبت سے حضرت آیت اللہ مکارم شیرازی کی اس معظمہ خاتون کے متعلق گفتگو کا خلاصہ قارئین کے لئے پیش کیا جا رہا ہے:

بعض روایات کے مطابق آج کا دن حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کا یوم وفات ہے۔ ۱۰ ربیع الثانی ۲۰۱ ھ ق کو ۲۸ سال کی عمر میں آپ سلام اللہ علیہا کی رحلت ہوئی۔ آپ سلام اللہ علیہا کی زندگی کے مطالعہ اور آپ کے زیارت نامہ میں موجود عجیب قسم کی تعابیر سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کا خدا کے نزدیک بہت بلند مقام ہے اور یہ مقام صرف امام کی بیٹی، بہن یا پھوپھی ہونے کی وجہ سے نہیں ہے۔

آپ سلام اللہ علیہا کے متعلق امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے "بہت جلد میری نسل سے ایک معظمہ خاتون یہاں (قم) میں دفن ہو گی " من زار ھا وجبت لہ الجنۃ" یعنی "جو بھی اس کی قبر کی زیارت کرے گا اس پر جنت واجب ہو گی"۔ البتہ یہ جنت کا واجب ہونا مطلق نہیں ہے۔ یعنی اس طرح نہیں ہے کہ حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کی زیارت کرنے والے پر جنت واجب ہے چاہے وہ جو مرضی کرتا رہے بلکہ جنت کا وجوب مشروط ہے۔

صحابہ میں بھی بعض افراد ایسے تھے کہ جن پر ایک روز جنت واجب تھی لیکن پھر انہوں نے امام علی علیہ السلام کے خلاف قیام کیا اور بہت ساروں کو قتل کیا اور خود بھی قتل ہو گئے (ووجبت لہ النار)۔ پس بہشت مشروط واجب ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .